حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،خطہ پاراچنار پر دھشت گردوں کا قبضہ ہے جو ریاستی ادارے کی عدم توجہ کا نتیجہ ہے، کئی بے گناہ مومنین کا قتل ریاست پر سوالیہ نشان ہے، اگر حالات کو کنٹرول نہ کیا گیا تو پورے ملک میں اس کے اثرات پھیل سکتے ہیں۔
یہ بات شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے حوزہ نیوز ایجنسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی انہی عناصر نے پاراچنار کے حالات خراب کیے جو تکفیری گروہ کے نام سے ملک پاکستان میں فرقہ واریت اور دھشت گردی پھیلا رہے ہیں آج کل وہ عناصر کھل عام سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ گفتگو کر کہ محرم سے قبل حالات کو خراب کرنا چا رہے ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کرکے انہیں گرفتار کریں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ جب بھی ایسے حالات پیدا ہوئے حکومت نے بیلینس کی پالیسی کو اپنایا اور بہت سے شیعہ بے گناہ نوجوانوں پر بے بنیاد مقدمے درج کیے جو کہ قابل مذمت ہے،جب تک حکمران بیلنسن والی پالیسی ترک نہی کریں گے اور شرپسند عناصر کو سزاء نہیں دیں گے ملک میں امن قائم نہی ہو سکتا۔
آپ کا تبصرہ